دھوپ ہائی بلڈ پریشر اور فالج کے علاج کیلیے اکسیر

وٹامن ڈی میں 10 فیصد کا اضافہ، ہائی بلڈ پریشر کا خطرہ8.1 فیصد کم ہوجاتا ہے


Net News June 28, 2014
وٹامن ڈی میں 10 فیصد کا اضافہ، ہائی بلڈ پریشر کا خطرہ8.1 فیصد کم ہوجاتا ہے. فوٹو : فائل

سورج کی روشنی اور دھوپ کی اہمیت کو صدیوں سے تسلیم کیا جاتا رہا ہے۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ جہاں انسانی صحت کے لیے دھوپ کی اہمیت مسلمہ ہے وہیں یہ ذہنی کیفیت پر بھی اثر انداز ہوتی ہے۔ عام طور پر دھوپ سینکنے کے فوائد کو دانت اور ہڈیوں کی مضبوطی کے ساتھ منسلک کیا جاتا ہے لیکن ایک طبی تحقیق سے ایسے شواہد حاصل ہوئے ہیں جن کی بنیاد پر سائنسدانوں نے مشورہ دیا ہے کہ بلند فشار خون کے عارضے میں مبتلا افراد میں دل کے دورے اور فالج کے خطرے کو کم کرنے کے لیے وٹامن ڈی سپلیمنٹ متبادل دوا کے طور پر تجویز کی جاسکتی ہے۔

تحقیق سائنسی رسالے ''دی لینسیٹ میڈیکل جرنل'' میں شائع ہوئی ہے جس میں یورپ اور شمالی امریکا سے 146,500 افراد کے ڈیٹا بیس سے جنیاتی اعدادوشمار کا استعمال کیا گیا۔ آسٹریلین سائنسدانوں کی ٹیم کا کہنا ہے کہ اگرچہ اس سے قبل بھی بلند فشار خون کے مریضوں کو دھوپ کھانے کا مشورہ دیا گیا ہے لیکن نتائج کے ثبوت کے طور پر شواہد پیش نہیں کیے گئے۔ تاہم یہ اس نوعیت کی پہلی تحقیق ہے جس میں وٹامن ڈی یا (حیاتین د) کی کم سطح اور بلند فشار خون کے درمیان ایک مضبوط تعلق پایا گیا ہے۔ تحقیقاتی نتیجے سے معلوم ہوا کہ وٹامن ڈی کی مقدار میں 10 فیصد کا اضافہ' ہائپرٹینشن اور بلند فشار خون کے خطرے کو 8.1 فیصد کم کر سکتی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔