اسلام آباد ہائیکورٹ کی جون میں نمٹائے گئے کیسز کی تفصیلات جاری، چیف جسٹس سرفہرست

ویب ڈیسک  جمعرات 4 جولائی 2024
فوٹو: فائل

فوٹو: فائل

اسلام آباد ہائی کورٹ نے ماہ جون میں نمٹائے گئے کیسز کی تفصیلات جاری کر دی جس کے مطابق مجموعی طور پر 1023 کیسز نمٹا دیے گئے۔

جاری رپورٹ کے مطابق چیف جسٹس عامر فاروق ماہ جون میں سب زیادہ کیسز نمٹانے میں سرفہرست رہے ہیں، انہوں نے 471 کیس نمٹائے۔

جسٹس محسن اختر کیانی نے 162 کیسز، جسٹس بابر ستار نے 83 کیسز اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے 81 کیسز نمٹائے۔

جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے 69، جسٹس طارق محمود جہانگیری نے 57، جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے 56 جبکہ جسٹس ارباب محمد طاہر نے 44 کیسز نمٹائے۔

رپورٹ اسلام آباد ہائی کورٹ کی ویب سائٹ پر بھی اَپ لوڈ کر دی گئی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔