اسلام آباد ہائیکورٹ کی جون میں نمٹائے گئے کیسز کی تفصیلات جاری چیف جسٹس سرفہرست
ہائیکوٹ نے ماہ جون میں مجموعی طور پر 1023 کیسز نمٹائے
اسلام آباد ہائی کورٹ نے ماہ جون میں نمٹائے گئے کیسز کی تفصیلات جاری کر دی جس کے مطابق مجموعی طور پر 1023 کیسز نمٹا دیے گئے۔
جاری رپورٹ کے مطابق چیف جسٹس عامر فاروق ماہ جون میں سب زیادہ کیسز نمٹانے میں سرفہرست رہے ہیں، انہوں نے 471 کیس نمٹائے۔
جسٹس محسن اختر کیانی نے 162 کیسز، جسٹس بابر ستار نے 83 کیسز اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے 81 کیسز نمٹائے۔
جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے 69، جسٹس طارق محمود جہانگیری نے 57، جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے 56 جبکہ جسٹس ارباب محمد طاہر نے 44 کیسز نمٹائے۔
رپورٹ اسلام آباد ہائی کورٹ کی ویب سائٹ پر بھی اَپ لوڈ کر دی گئی۔