وزیرخارجہ حناکھرکے شوہرکی ملزبجلی سیلزٹیکس سے مستثنیٰ قرار

جب ایف بی آر حکام سے رابطہ کیاگیاتوانھوں نے بتایاکہ گلیکسی ٹیکسٹائل ملز وزیرخارجہ حناربانی کھرکے شوہرکی ہے۔


Irshad Ansari September 21, 2012
سیلز ٹیکس جنرل آرڈرز میں کہا گیاکہ مذکورہ صنعتی یونٹس کو بجلی31 دسمبر 2011کو جاری کردہ ایس آر اومیںدرج اشیاء کی تیاری کے لیے استعمال کرنا ہوگی فوٹو: فائل

ایف بی آرنے وزیر خارجہ حنا ربانی کھر کے شوہر فیروز گُلزارکی ٹیکسٹائل ملزسمیت دوصنعتی یونٹس کی طرف سے استعمال کی جانیوالی بجلی کوسیلز ٹیکس سے مستثنٰی قراردیدیاہے۔

ایف بی آرنے گزشتہ روزباضابطہ طور پرسیلزٹیکس جنرل آرڈرز نمبر 48 جاری کردیاگیاہے جس کے تحت تیرہ ستمبر2007 کوجاری سیلزٹیکس جنرل آرڈرنمبر9 میں ترامیم کر کے گلیکسی ٹیکسٹائل ملز لمیٹڈ اور میسز کمال لمیٹڈ نامی صنعتی یونٹ کوبجلی پرسیلز ٹیکس کی شرح صفرکردی گئی ہے ۔

اس کے علاوہ سیلز ٹیکس جنرل آرڈرز میں کہا گیاکہ مذکورہ صنعتی یونٹس کو بجلی31 دسمبر 2011کو جاری کردہ ایس آر اومیںدرج اشیاء کی تیاری کے لیے استعمال کرنا ہوگی۔ اس بارے میں جب ایف بی آر حکام سے رابطہ کیاگیاتوانھوں نے بتایاکہ گلیکسی ٹیکسٹائل ملز وزیرخارجہ حناربانی کھرکے شوہرکی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں