پیاز اور گاجر سے اپنے بالوں کو مضبوط اور لمبا کیجیے

قدرتی طریقہ استعمال سے بالوں کو مضبوطی ملتی ہے، ہیئر ٹرانسپلانٹ سرجن

قدرتی طریقہ استعمال سے بالوں کو مضبوطی ملتی ہے، ہیئر ٹرانسپلانٹ سرجن فوٹو : فائل

ماہر ین کا ماننا ہے کہ ترکاریو ں جیسے گاجر اور پیاز سے بالوں کو بڑھایا جا سکتا ہے۔


ہیئر ٹرانسپلانٹ کے سرجن کا کہنا ہے کہ قدرتی طریقہ استعمال سے بالوں کو مضبوطی ملتی ہے۔ پیاز کو نچوڑ کر اس کا رس نکال لیں اور دو چمچ شہد اس میں ملالیں۔ پیاز کی بو ختم کرنے کے لیے اس میں عرق گلاب ملایا جا سکتا ہے۔ اس کو ملا کر بالوں پر لگائیں اور 50 منٹ تک انتظار کریں۔ اسی طرح ماہرین کے مطابق گاجر کو پانی میں ابال لیں اس کے بعد اسی ابلے پانی میں گرائینڈ اور بلینڈ کریں۔ اس کا پیسٹ سر پر لگائیں اور آدھے گھنٹہ کے بعد د ھولیں۔
Load Next Story