عمران خان کی بغیر مداخلت ملاقات کی درخواست، محکمہ داخلہ پنجاب سمیت دیگرکو نوٹس جاری

ویب ڈیسک  جمعرات 4 جولائی 2024
عدالت نے درخواست کی سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کردی:فوٹو:فائل

عدالت نے درخواست کی سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کردی:فوٹو:فائل

 اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ نے بانی پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) عمران خان کی درخواست پر محکمہ داخلہ پنجاب سمیت دیگر کو نوٹس جاری کردئیے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے بانی پی ٹی آئی کی اڈیالہ جیل میں بغیر مداخلت ملاقات کی درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے سیکرٹری داخلہ، سیکرٹری دفاع، سپریٹنڈنٹ اڈیالہ جیل اور محکمہ داخلہ پنجاب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے تمام فریقین سے آئندہ ہفتے تک جواب طلب کرلیا۔

عمران خان کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ بانی پی ٹی آئی کو پارٹی رہنماؤں سے بغیر مداخلت ملاقات کی اجازت دی جائے اور جیل کے انتظامی معاملات میں انٹلیجنس ایجنسیز کے میجر اور کرنل کی مداخلت کو روکا جائے۔ عدالت نے نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کر دی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔