بنگلادیش کیخلاف ٹیسٹ سیریز شان ہی کپتان ہوں گے بڑا اعلان

بہت سے لوگوں انکے بارے میں مثبت رپورٹ دی ہے، چیئرمین پی سی بی

بہت سے لوگوں انکے بارے میں مثبت رپورٹ دی ہے، چیئرمین پی سی بی (فوٹو: ایکسپریس ویب)

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے ٹیسٹ ٹیم کیلئے شان مسعود کو کپتان برقرار رکھنے کا اشارہ دیدیا۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا کہنا ہے کہ شان مسعود سے ویڈیو کال پر بات ہوئی ہے کہ کیسے بہتری لائی جاسکتی ہے،وہ لندن میں کاؤنٹی کرکٹ کھیل رہے ہیں، اس لیے ان سے ملاقات نہیں ہوسکی۔

انہوں نے کہا کہ شان مسعود کو کپتان ہٹانے کے حوالے سےکوئی فیصلہ نہیں ہوا، بہت سے لوگوں انکے بارے میں مثبت رپورٹ دی ہے، کسی نے بھی غلط فیڈ بیک نہیں دیا۔

مزید پڑھیں: "ناقص پرفارمنس؛ ٹیسٹ سیریز سے پہلے کسی لیگز کیلئے کوئی این او سی نہیں"


چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ بنگلادیش کے خلاف وینیوز میں ملتان ،کراچی اور راولپنڈی شامل ہیں، وینیوز اور تاریخیں فاینل ہوچکی ہیں، جلد شیڈول کا باقاعدہ اعلان ہوجائے گا۔

مزید پڑھیں: بنگلادیش کیخلاف ٹیسٹ سیریز؛ کپتان کون ہوگا؟

چیمپئینز ٹرافی 2025 کی میزبانی کے حوالے سے انکا کہنا تھا کہ بھارتی ٹیم سمیت تمام ٹیموں کے میچز پاکستان میں ہی ہوں گے، ایونٹ کیلئے مجوزہ شیڈول پہلے ہی آئی سی سی کو بحھوادیا تھا تاہم اب اس ایونٹ کی کامیابی کیلئے تمام وسائل بروے کار لارہے ہیں۔

مزید پڑھیں: گلوبل ٹی20 لیگ؛ پاکستانی کرکٹرز کو پی سی بی کی اجازت کا انتظار

انہوں نے کہا کہ اس وقت اسٹیڈیمز کی اپگریڈیشن بھی بہت بڑا چیلنج ہے،لاہور میں قذافی اسٹیڈیم کی دفاتر والی مین بلڈنگ گرانے کا کام مکمل ہوچکا ہے، اس کی جگہ نئے اور دیدہ زیب ڈیزائن والی بلڈنگ بنانے جارہے ہیں، اس کے ملحقہ انکلوژر کی بھی اپ گریڈیشن کررہے ہیں اور یہاں سے بہت قریبی ویو ہوگا۔ کراچی اور پنڈی میں بھی اسٹیڈیمز کی حالت زار بہتر کریں گے۔
Load Next Story