سابق سینیٹر ہدایت اللہ کی گاڑی پر دھماکے کا مقدمہ درج

سبق سینیٹر ضلع باجوڑ میں انتخابی مہم کے سلسلے میں جا رہے تھے، ایف آئی آر


ویب ڈیسک July 04, 2024
فائل فوٹو

سابق سینیٹر ہدایت اللہ کی گاڑی پر دھماکے کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں درج کر لیا گیا۔

دھماکے کا مقدمہ دہشت گردی کی دفعات کے تحت درج ہوا۔ ایف آئی آر کے مطابق سابق سینیٹر انتخابی مہم کے سلسلے میں جا رہے تھے کہ راستے میں پانچ بجکر دس منٹ پر دھماکا ہوا۔

مزید پڑھیں؛ باجوڑ: ریموٹ کنٹرول بم دھماکے میں سابق سینیٹر ہدایت اللہ سمیت 5 افراد جاں بحق

واضح رہے کہ گزشتہ روز ضلع باجوڑ میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکے میں سابق سینیٹر ہدایت اللہ سمیت 5 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔ گاڑی کو تحصیل ماموند کے علاقے ڈمہ ڈولہ میں نشانہ بنایا گیا اور دھماکے سے گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔

دھماکے میں جاں بحق ہونے والے دیگر افراد میں ملک عرفان آف نیاگ بانڈہ، نظر الدین آف ناوگئی، یار محمد اور سمیع الرحمان شامل تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں