سلیکشن کمیٹی میں بڑی تبدیلیاں ہوں گی عندیہ مل گیا

قومی ٹیم کی مسلسل ناقص پرفارمنس نے چیئرمین اور وہاض ریاض میں دوریاں بڑھا دیں

قومی ٹیم کی مسلسل ناقص پرفارمنس نے چیئرمین اور وہاض ریاض میں دوریاں بڑھا دیں (فوٹو: ایکسپریس ویب)

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے سلیکشن کمیٹی میں بڑی تبدیلیوں کا اشارہ دیدیا۔

چیئرمین پی سی بی کہنا ہے کہ عنقریب سب کو پتا لگ جائے گا کہ سلیکشن کمیٹی میں کون رہتا کون نہیں، وہاب ریاض کے حوالےسے ان کا موقف تھا کہ انہیں میں نے چیف سلیکٹر نہیں بنایا، جب ذمہ داریاں سنبھالیں تو انکو چیف سلیکٹر سے صرف سلیکٹر بنادیا۔

سلیکشن کمیٹی سے اگر کچھ غطلیاں ہوئی ہیں تو ان کا بھی جائزہ لیں گے، اس وقت 4 کمیٹیاں مختلف چیزوں کا جائزہ لے رہی ہیں، ورلڈکپ میں ڈریسنگ روم میں کون کھلاڑی ہدایات فالو کررہے اور کون نہیں! سب کو جلد پتہ چلے گا۔


مزید پڑھیں: "ناقص پرفارمنس؛ ٹیسٹ سیریز سے پہلے کسی لیگز کیلئے کوئی این او سی نہیں"

انہوں نے کہا کہ محکمہ داخلہ والے ناراض ہیں کہ آپ پی سی بی کو زیادہ وقت دیتے ہیں۔

چیئرمین نے امید ظاہر کی کہ پاکستان کرکٹ بورڈ 3 سے 4 ماہ کے بعد خود ٹریک پر نظر آئے گا۔
Load Next Story