کرایے داراپنے کوائف متعلقہ تھانے میں جمع کرائیں غلام قادر تھیبو

تمام کچی آبادیوں میں رہائش پذیر افرادکے کوائف کی جانچ پڑتال کے لیے ممکنہ اقدامات کیے جائیں،غلام قادر


Staff Reporter June 28, 2014
تمام کچی آبادیوں میں رہائش پذیر افرادکے کوائف کی جانچ پڑتال کے لیے ممکنہ اقدامات کیے جائیں۔ فوٹو: فائل

ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام قادر تھیبو نے کراچی پولیس کے زونل ڈی آئی جیز کوہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہر میں موجود تمام کچی آبادیوں میں رہائش پذیر افرادکے کوائف کی جانچ پڑتال کے لیے ممکنہ اقدامات کیے جائیں۔

انھوں نے مزید ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ شہری رضا کارانہ طور پر مکان یا دکان کرایے پر دینے سے قبل پہلے کرایے دارکوپابند کریں کہ وہ اپنے کوائف متعلقہ تھانے میں جمع کرائیں،پولیس اس ضمن میں شہریوں کے ساتھ یقینی تعاون کرے ،ان خیالات کا اظہار انھوں نے تاجر برادری سے اپنے خطاب کے دوران کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں