بجلی چوری میں ملوث سیپکو کا سپروائزر ایف آئی اے کے ہاتھوں گرفتار

ویب ڈیسک  جمعرات 4 جولائی 2024
ملزم غلام مصطفی سیپکو ڈویژن مورو میں بطور  میٹر سپروائزر تعینات تھا

ملزم غلام مصطفی سیپکو ڈویژن مورو میں بطور میٹر سپروائزر تعینات تھا

ایف آئی اے نے بجلی کی چوری میں ملوث سیپکو کے سپروائزر کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان کے مطابق ایف آئی اے شہید بے نظیر آباد نے ایک کارروائی کے دوران بجلی چوری میں ملوث سیپکو کے میٹر سپروائزر کو گرفتار کرلیا۔ ملزم غلام مصطفی سیپکو ڈویژن مورو میں بطور میٹر سپروائزر تعینات تھا۔

ملزم نے انڈسٹریل اور کمرشل صارفین کے ساتھ مل کر بجلی چوری کی۔ آٹا چکی مالکان گرفتار ملزم کی معاونت سے ڈائریکٹ تار لگا کر بجلی چوری کر رہے تھے جب کہ ملزم غلط ریڈنگ کے عوض مالی فوائد حاصل کرتا رہا۔

ملزم کی وجہ سے بجلی چوری کے نتیجے میں قومی خزانے کو 62 لاکھ روپے سے زائد کا نقصان پہنچا۔ ایف آئی اے نے ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔