دوران عدت نکاح کیس میں سزا کیخلاف اپیلیں،ایک ماہ میں فیصلے کے حکم کیخلاف عدالت سے رجوع

ویب ڈیسک  جمعرات 4 جولائی 2024
اسلام آباد ہائیکورٹ نے عدت میں نکاح کیس کی اپیلوں پر ایک ماہ میں فیصلے کا حکم دیا تھا:فوٹو:فائل

اسلام آباد ہائیکورٹ نے عدت میں نکاح کیس کی اپیلوں پر ایک ماہ میں فیصلے کا حکم دیا تھا:فوٹو:فائل

 اسلام آباد: دوران عدت نکاح کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی سزا کیخلاف اپیلوں پر ایک ماہ میں فیصلہ دینے کی پابندی کیخلاف خاور مانیکا نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا۔

خاور مانیکا کی جانب سے اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر درخواست میں اپیلوں پر فیصلے کے لیے ایک ماہ کے وقت کی پابندی ختم کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے ایک ماہ میں فیصلہ دینے کے احکامات سے سیشن کورٹ بظاہر دباؤ میں لگ رہی  ہے۔ اپیلوں پر فیصلے کے لیے متعین وقت کی پابندی کے احکامات واپس لیے جائیں۔

مزید پڑھیں: اسلام آباد ہائیکورٹ کا عدت کیس کی اپیل کا ایک ماہ میں فیصلہ کرنیکا حکم

اسلام آباد ہائی کورٹ  نے 13 جون کو عدت  میں نکاح کیس کی اپیل کا ایک ماہ میں فیصلہ کرنے اور سیشن کورٹ کو 10 روز میں سزا معطلی کی درخواست پر فیصلہ کرنے کا حکم دیا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔