دوران عدت نکاح کیس میں سزا کیخلاف اپیلیںایک ماہ میں فیصلے کے حکم کیخلاف عدالت سے رجوع

ایک ماہ میں فیصلہ دینے کے حکم پر سیشن کورٹ بظاہر دباؤ میں لگ رہی ہے، درخواست گزار


ویب ڈیسک July 04, 2024
اسلام آباد ہائیکورٹ نے عدت میں نکاح کیس کی اپیلوں پر ایک ماہ میں فیصلے کا حکم دیا تھا:فوٹو:فائل

دوران عدت نکاح کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی سزا کیخلاف اپیلوں پر ایک ماہ میں فیصلہ دینے کی پابندی کیخلاف خاور مانیکا نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا۔

خاور مانیکا کی جانب سے اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر درخواست میں اپیلوں پر فیصلے کے لیے ایک ماہ کے وقت کی پابندی ختم کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے ایک ماہ میں فیصلہ دینے کے احکامات سے سیشن کورٹ بظاہر دباؤ میں لگ رہی ہے۔ اپیلوں پر فیصلے کے لیے متعین وقت کی پابندی کے احکامات واپس لیے جائیں۔

مزید پڑھیں: اسلام آباد ہائیکورٹ کا عدت کیس کی اپیل کا ایک ماہ میں فیصلہ کرنیکا حکم

اسلام آباد ہائی کورٹ نے 13 جون کو عدت میں نکاح کیس کی اپیل کا ایک ماہ میں فیصلہ کرنے اور سیشن کورٹ کو 10 روز میں سزا معطلی کی درخواست پر فیصلہ کرنے کا حکم دیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |