لبنان؛ اسرائیلی حملے میں حزب اللہ کے اہم ترین کمانڈر سمیت 3 افراد شہید

ویب ڈیسک  جمعرات 4 جولائی 2024
اسرائیلی حملے میں حزب اللہ کے کمانڈر محمد ناصر کے ساتھ ایک جنگجو اور ایک عام شہری بھی شہید ہوا

اسرائیلی حملے میں حزب اللہ کے کمانڈر محمد ناصر کے ساتھ ایک جنگجو اور ایک عام شہری بھی شہید ہوا

تل ابیب: اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان کے علاقے میں ڈرون حملے میں حزب اللہ کے اہم ترین کمانڈر محمد ناصر کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق حزب اللہ نے بھی اپنے کمانڈر محمد ناصر کی شہادت کی تصدیق کی ہے تاہم یہ نہیں بتایا کہ وہ کب اور کس کے حملے میں جان کی بازی ہار گئے۔

اسرائیلی  حملے میں کمانڈر محمد ناصر کے ساتھ ایک جنگجو اور ایک شہری بھی شہید ہوا ۔

اسرائیلی فوج کے ذرائع نے عرب میڈیا کو بتایا کہ حماس کے ساتھ جنگ میں 9 ماہ کے دوران لبنان میں مارے جانے والے حزب اللہ کے کمانڈرز میں سے سب سے اہم ترین کمانڈر ہیں۔

اسرائیلی فوج کے ذرائع نے مزید بتایا کہ کمانڈر محمد ناصر حزب اللہ کی 2006 سے جاری عسکری کارروائیوں میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

محمد ناصر حزب اللہ کے ایک اور کمانڈر طالب عبداللہ کے ساتھی تھے۔

خیال رہے کہ طالب عبداللہ کی شہادت پر جوابی کارروائی میں حزب اللہ نے اسرائیل پر ڈرون اور راکٹ کی اب تک کی سب سے بڑی بوچھاڑ کی تھی۔

حزب اللہ کمانڈر محمد ناصر کی شہادت کا بدلہ بھی کمانڈر طالب عبداللہ کی طرح لینے کا عندیہ دیا ہے۔

 

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔