پنجاب کے بیشتر اضلاع میں مون سون بارشوں کی پیش گوئی

سیالکوٹ، نارووال، شکرگڑھ، لاہور، گجرانوالہ، گجرات، منڈی بہاء الدین میں تیز بارش کے امکانات ہیں


ویب ڈیسک July 04, 2024
(فوٹو: فائل)

پی ڈی ایم اے نے پنجاب کے بیشتر اضلاع میں مون سون بارشوں کی پیش گوئی کردی۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق پنجاب کے بیشتر اضلاع میں مون سون بارشوں کا امکان ہے، 7 جولائی تک صوبے بھر میں مون سون بارشوں کے امکانات ہیں، سیالکوٹ، نارووال، شکرگڑھ، لاہور، گجرانوالہ، گجرات، منڈی بہاء الدین میں تیز بارش کے امکانات ہیں، راولپنڈی، اٹک، جہلم، چکوال، مری اور گلیات میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔

ترجمان کے مطابق پنجاب کے دریاؤں میں پانی کا بہاؤ نارمل ہے، دریائے چناب، راوی،جہلم اور ستلج میں پانی کا بہاؤ نارمل لیول پر ہے، دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر درمیانے سے اونچے درجے کے سیلاب کی وارننگ ہے۔

یہ پڑھیں : لاہور میں شدید حبس اور گرمی کے بعد بارش، موسم خوشگوار

ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایات کی ہے اور کہا ہے کہ شہری دریاؤں ندی نالوں کی غیر ضروری کراسنگ سے گریز کریں، بجلی کے تاروں اور کھمبوں سے فاصلہ رکھیں، پی ڈی ایم اے کنٹرول روم 24 گھنٹے صورتحال کو مانیٹر کر رہا ہے۔

دریں اثنا ترجمان نے کہا ہے کہ شہری ایمرجنسی کی صورت میں پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129 پر رابطہ کریں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں