لاہورمیں مفت انٹرنیٹ  سروس کی فراہمی، استعمال کرنے والوں کی تعداد 40 لاکھ ہوگئی

ویب ڈیسک  جمعرات 4 جولائی 2024
لاہور میں یومیہ 65 ہزار افراد فری وائی فائی سروس استعمال کررہے ہیں:فوٹو:فائل

لاہور میں یومیہ 65 ہزار افراد فری وائی فائی سروس استعمال کررہے ہیں:فوٹو:فائل

لاہور میں سیف سٹی نیٹ ورک کے ذریعے مفت وائی فائی سروس کی فراہمی جاری ہے۔

ترجمان سیف سٹی سینٹر کے مطابق لاہور میں اب تک 40 لاکھ سے زائد شہری مفت انٹرنیٹ سروس سے فائدہ اٹھا رہے ہیں۔ یومیہ 65 ہزار افراد مفت وائی فائی سروس استعمال کررہے ہیں۔ سیف سٹی نیٹ ورک  سائبرسیکیورٹی ،فائر والز اور دیگر سسٹم سیکیورٹی پروٹوکولز کی بدولت محفوظ ہے۔

ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ لاہور میں فری وائی فائی پوائنٹس کی تعداد 200 سے بڑھا کر 450 تک کی جائے گی۔ اگلے مرحلے میں فری وائی فائی پروجیکٹ قصوراور ننکانہ صاحب سمیت پنجاب کے دیگراضلاع تک لے جایا جائے گا۔

فری وائی فائی پوائنٹس کی تنصیب عوامی مقامات، اسکولوں ، اسپتالوں اور پارکوں کے قریب کی گئی ہے۔ شہری فری وائی فائی سروس سے ویمن سیفٹی ایپ ، پنجاب پولیس ایپ اور واٹس ایپ استعمال کرسکتے ہیں۔

مفت انٹرنیٹ سروس کے ذریعے ٹیکسی رائیڈ بھی بک کروائی جا سکتی ہے۔ فری وائی فائی ایمرجنسی سروس ویڈیو اسٹریمنگ یا انٹرٹینمنٹ کے لیے استعمال نہیں کی جا سکتی

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔