عالمی و مقامی مارکیٹس میں سونے کی قیمت میں اضافہ

فی تولہ سونے کی قیمت 1000روپے کے اضافے سے 243300روپے ہوگئی


Staff Reporter July 04, 2024
فی تولہ سونے کی قیمت 1000روپے کے اضافے سے 243300روپے ہوگئی

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 10ڈالر کے اضافے سے 2355ڈالر کی سطح پر آگئی۔

اس باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں جمعرات کو بھی 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 1000روپے کے اضافے سے 243300روپے اور دس گرام سونے کی قیمت بھی 857روپے کے اضافے سے 208590روپے کی سطح پر آگئی۔

اسکے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2850روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2443.41روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔

بلین مارکیٹ کے نمائندوں کا کہنا ہے کہ سونے کی گھٹتی ہوئی خریداری سرگرمیوں کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت کا تعین 3000روپے انڈرکاسٹ کیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں