چیف جسٹس پر اعتراض اٹھانے پر نیاز اللہ نیازی کو سلام ہے فواد چوہدری

یہ کام پی ٹی آئی کو بہت پہلے کر دینا چاہیے تھا، سابق وفاقی وزیر اطلاعات


ویب ڈیسک July 04, 2024
یہ کام پی ٹی آئی کو بہت پہلے کر دینا چاہیے تھا، سابق وفاقی وزیر اطلاعات

سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ چیف جسٹس پر اعتراض اٹھانے پر نیاز اللہ نیازی کو سلام پیش کرتا ہوں۔

فواد چوہدری نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جولائی 6 پی ٹی آئی کا جلسہ ہے اور آج عامر مغل کو گرفتار کر لیا گیا ہے، پاکستان میں آئین اور قانون عملی طور پر معطل ہے، ہم نے ای سی ایل سے نام نکلوانے کے لئے پٹیشن دائر کی ہے، بیجنگ میں سی پیک کی کانفرنس کے لئے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کیا۔

یہ بھی پڑھیں: بس اب بہت ہوگیا! چیف جسٹس اور نیاز اللہ نیازی میں پھر تلخ کلامی

سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پورے پاکستان کا معاملہ یہ ہے کہ ہمارے معاشی حقوق سلب ہیں، ہمارے آئینی حقوق بھی سلب ہیں جب چاہے جس کو چاہیں گرفتار کر لیں، اس وقت پاکستان میں جنگل کا قانون لگ رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی پر اعتراض اٹھانے پر نیاز اللہ نیازی کو سلام پیش کرتا ہوں اور شکریہ ادا کرتا ہوں، یہ کام پی ٹی آئی کو بہت پہلے کر دینا چاہیے تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں