کتنے یونٹ بجلی کے استعمال پر قیمت میں کتنا اضافہ ہوگا تفصیلات سامنے آگئیں

کابینہ نے گھریلو صارفین کے لیے فی یونٹ 7 روپے 12 پیسے اضافے کے بعد 48 روپے 84 پیسے مقرر کرنے کی منظوری دی ہے


ویب ڈیسک July 04, 2024
وفاقی کابینہ کی بجلی کا اوسط بنیادی ٹیرف 35 روپے 50 پیسے فی یونٹ مقرر کرنیکی تجویز

کابینہ کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری کی تفصیلات سامنے آگئیں جس میں بجلی کا اوسط بنیادی ٹیرف 35 روپے 50 پیسے فی یونٹ مقرر کرنیکی تجویز دی گئی ہے۔

وفاقی کابینہ نے بجلی کے صارفین کے لیے 3 روپے 95 پیسے تا 7 روپے 12 پیسے فی یونٹ اضافے کی تجویز دی ہے جس سے صارفین پر ایک سال میں 3 ہزار 274 ارب روپے کا بوجھ پڑے گا۔ نیپرا حکومتی تجویز پر 8 جولائی کو فیصلہ کرے گی۔

کابینہ نے گھریلو صارفین کے لیے بنیادی ٹیرف 48 روپے 84 پیسے فی یونٹ تک کرنیکی تجویز منظور کی، لائف لائن صارفین کے لیے 3 روپے 95 پیسے فی یونٹ، پروٹیکٹڈ صارفین کے لیے 14 روپے 16 پیسے، نان پروٹیکٹڈ 100 یونٹ کے لیے بنیادی ٹیرف 23 روپے 59 پیسے ، 101 سے 200 یونٹ کے لیے 30 روپے 7 پیسے فی یونٹ مقرر کرنیکی منظوری دی۔

یہ بھی پڑھیں: وفاقی کابینہ نے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اضافے کی منظوری دے دی

201 سے 300 یونٹ والے صارفین کے لیے ٹیرف 34 روپے 80 پیسے فی یونٹ، 301 سے 400 یونٹ کے لیے 34 روپے 25 پیسے ، 401 سے 500 یونٹ کے لیے بنیادی قیمت 39 روپے 15 پیسے فی یونٹ مقرر کرنیکی تجویز دی گئی ہے۔

501 سے 600 یونٹ والے صارفین کے لیے بنیادی قیمت 41 روپے 36 پیسے، 601 سے 700 یونٹ والے کے لیے 43 روپے 92 پیسے، 700 یونٹ سے زائد بجلی استعمال کرنے والی صارفین کے لیے بنیادی قیمت 48 روپے 84 پیسے فی یونٹ مقرر کرنیکی منظوری دی گئی۔

کمرشل صارفین کے لیے بجلی کی بنیادی قیمت 48 روپے 55 پیسے یونٹ، صنعتی صارفین کے لیے 43 روپے 40 پیسے ، زرعی صارفین کے لیے 44 روپے 5 پیسے، پری پیڈ صارفین کے لیے 54 روپے 25 پیسے فی یونٹ مقرر کرنیکی تجویز پیش کی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں