اپنے بچوں کا بچا ہوا کھانا کھاتی ہوں، کرینہ کپور کا انکشاف

ویب ڈیسک  جمعرات 4 جولائی 2024
فوٹو : انٹرنیٹ

فوٹو : انٹرنیٹ

 ممبئی: بھارتی اداکارہ کرینہ کپور نے انکشاف کیا ہے کہ وہ اپنے بچوں کا بچا ہوا کھانا کھاتی ہیں۔

اداکارہ نے انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں ان کے بچوں کے کھانے کی بچی ہوئی پلیٹوں کو دیکھا جاسکتا ہے۔

کرینہ کپور نے انسٹاگرام اسٹوری کے کیپشن میں لکھا کہ وہ ایسی ماں ہیں جو اپنے بچوں کا بچا ہوا کھانا کھاتی ہیں۔

fasdfsddf

سوشل میڈیا پر مداح اداکارہ کی پوسٹ کو انجوائے کررہے ہیں اور بہت سے صارفین کا کہنا ہے کہ ایسا ہر ماں کو کرنا پڑتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : کرینہ کپور مشکل میں پڑگئیں، ہائی کورٹ کا نوٹس جاری

یہ بھی پڑھیں : وجے ورما کا کرینہ کپور سے ‘یک طرفہ’ محبت کرنے کا انکشاف

یاد رہے کہ سیف علی خان اور کرینہ کپور کی دوسری شادی 2012 میں ہوئی اور ان کے دو بیٹے تیمور اور جہانگیر ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔