ایف بی آرنے مزید 27 افسران کو او ایس ڈی بناکر ایڈمن پول میں تعینات کردیا

ارشاد انصاری  جمعرات 4 جولائی 2024
(فوٹو: فائل)

(فوٹو: فائل)

 اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ان لینڈ ریونیو اورپاکستان کسٹمز سروس کے مزید 27 افسران کو او ایس ڈی بناکر ایڈمن پول میں تعینات کر دیا، ان افسران کومستقبل میں کوئی اہم ذمہ داری نہیں سونپی جائے گی۔

ذرائع کےمطابق ان افسران کووزیر اعظم سیکرٹریٹ کی ہدایت پرخفیہ ایجنسی کی رپورٹ کی بنیاد پرتبدیل کیا گیا ہے، ایف بی آر کی طرف سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کےمطابق تبدیل ہونے والے گریڈ 20  کےافسران میں سے 16  کا تعلق ان لینڈ ریونیو سے ہے۔

ایڈن پول  میں تعینات ہونے والےدیگر 11 افسران کا تعلق کسٹمزسروس سے ہے، نوٹیفکیشن کےمطابق ڈائریکٹر لاء کراچی طارق غنی،کمشنر انکم ٹیکس سرگودھا محمد عابد،کمشنر ریجنل ٹیکس آفس لاہور حمیرا  مریم  اورکمشنر ریجنل ٹیکس لاہور محمد نوید اخترکو ایڈمن پول ایف بی آر اسلام آباد تعینات کردیا گیا ہے۔

پول میں ٹرانسفر ہونےوالےدیگر افسران میں ڈائریکٹر انٹرنل آڈٹ کراچی محمد علی، کمشنر ان لینڈ ریونیو نعیم بابر،کمشنر ریجنل ٹیکس گوجرانوالہ ذوالقرنین علی شاہین، کمشنر ریجنل ٹیکس کراچی عبدالقادر شیخ ، کمشنر انکم ٹیکس  ملتان  پیر خالد احمد شامل ہیں۔

اس کے علاوہ کمشنر کارپوریٹ ٹیکس آفس کراچی ایم عاصم خٹک، کمشنر ان لینڈ ریونیو سیالکوٹ رضی رحمن خان، کمشنر اسپیشل زون اسلام آباد نوشیروان خان، کمشنر فاضلی ملک کمشنر پشاور کو اینڈمن پول اسلام آباد تعینات کر دیا گیا ہے۔

کلکٹر کسٹمز اپیل اسلام آباد ڈاکٹر اختر حسین،ڈائریکٹر ٹرانزٹ ٹریڈ لاہور محمد عدنان اکرم، ڈی جی لا اینڈ پراسیکوشن محمد مقبول عامر، چیف ایف بی آرملک کامران اعظم خان، چیف ایف بی آر پی اے سی خالد حسین جمالی   کو بھی ایڈمن پول ایف بی آر رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اس کے علاوہ کلکٹریٹ کسٹمز اینڈ جوڈی کیشن رضا ،ڈائریکٹر آڈٹ  پوسٹ کلیرنس سمیع الحق، چیف ایف بی آر عنبرین احمد تارڑ، چیف ایف بی آر عامر رشید شیخ، ڈائریکٹر ٹرانزٹ ٹریڈ گوادر نوید اقبال اورکلکٹرکسٹمز اینڈ جوڈی کیشن کوئٹہ محمد احسن  خان   کو ایڈمن پول ایف بی آر رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔