ٹیکسوں کی بھرمار سے تنگ احمد علی بٹ حکومت پر برس پڑے

اداکارہ دنانیر مبین نے بھی احمد علی بٹ کی پوسٹ کو ری شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ سچ ہی کہا ہے


ویب ڈیسک July 04, 2024
فوٹو : فائل

پاکستان کے نامور کامیڈین اداکار احمد علی بٹ نت نئے ٹیکسوں کی بھرمار سے تنگ آکر حکومت پر برس پڑے۔

احمد علی بٹ نے انسٹاگرام پر لکھا کہ حکومت کے 100 دن، فضائی سفر پر ٹیکس، پراپرٹی خرید و فروخت پر ٹیکس، کھانے پینے کی بنیادی اشیا پر ٹیکس، بجلی پر ٹیکس، اشیاء اور مصنوعات پر ٹیکس، ٹیکس ادا کرنے پر ٹیکس۔

کامیڈین اداکار نے مزاحیہ انداز اپناتے ہوئے لکھا 'ویلکم تو پاک ٹیکس تان'۔

یہ بھی پڑھیں : انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں منشیات کا استعمال عام ہے، احمد علی بٹ کا انکشاف

یہ بھی پڑھیں : ہمارے گھر میں عورتیں مردوں سے زیادہ کماتی تھیں، احمد علی بٹ

اداکارہ دنانیر مبین نے بھی احمد علی بٹ کی پوسٹ کو ری شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ سچ ہی کہا ہے 'پاک ٹیکس تان' اور وہ اس سے متفق ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں