عمران عباس نے انسٹاگرام پر تمام پاکستانی اداکاروں کو پیچھے چھوڑ دیا

انسٹاگرام پر پاکستانی اداکاراؤں میں سب سے زیادہ فالو کیے جانے کا اعزاز ہانیہ عامر رکھتی ہیں


ویب ڈیسک July 04, 2024
فوٹو : انسٹاگرام

پاکستان کے نامور اداکار عمران عباس نے انسٹاگرام پر تمام پاکستانی اداکاروں کو پیچھے چھوڑ دیا۔

انسٹاگرام پر 9 ملین فالوورز کے ساتھ عمران عباس سب سے زیادہ فالو کیے جانے والے پاکستانی اداکار بن گئے ہیں۔

41 سالہ عمران عباس سوشل میڈیا پر بہت سرگرم رہتے ہیں اور مداحوں سے رابطہ رکھتے ہیں۔




اداکار نے 260 اکاؤنٹس کو فالو کیا ہوا ہے جبکہ ان کی مجموعی پوسٹوں کی تعداد تین ہزار سے زائد ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ہانیہ عامر نے انسٹاگرام پر تمام پاکستانی اداکاراؤں کو پیچھے چھوڑ دیا

یاد رہے کہ انسٹاگرام پر پاکستانی اداکاراؤں میں سب سے زیادہ فالو کیے جانے کا اعزاز ہانیہ عامر رکھتی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔