ڈکیتی کی نیت کرنے والے تین ملزمان کو پنجاب پولیس نے دھر لیا

سید مشرف شاہ  جمعرات 4 جولائی 2024
ملزمان پولیس کی تحویل میں، برآمد شدہ سمان میز پر موجود ہے (فوٹو ایکسپریس نیوز)

ملزمان پولیس کی تحویل میں، برآمد شدہ سمان میز پر موجود ہے (فوٹو ایکسپریس نیوز)

 لاہور: پنجاب کے دارالحکومت کے تھانہ سبزہ زار کی پولیس نے ڈکیتی کی نیت کرنے والے تین ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ایس پی اقبال ٹاؤم نے بتایا کہ پولیس نے شک کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے واردات کی نیت سے بیٹھنے والے تین ڈاکوؤں کو گرفتار کیا جن کے قبضے سے 3 پستول، دو چوری شدہ موٹرسائیکلیں اور نقدی برآمد ہوئی۔

ایس پی نے بتایا کہ ملزمان کی شناخت تنزیل الرحمان، شہزاد اور ندیم شامل ہیں جو متعدد وارداتوں میں مطلوب تھے، تین کو خفیہ اطلاع پر رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا ہے جبکہ اُن کے خلاف درج مقدمات کے حوالے سے مزید تفتیش جاری ہے۔

ایس پی محمد سلمان لیاقت نے کارروائی پر ایس ایچ او سبزازار تیمور عباس اور ریڈنگ ٹیم کو شاباش دی اور کہا کہ اسٹریٹ کرائم کو کنٹرول کرنا اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔