آپریشن عزم استحکام پر حکومت کا آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا فیصلہ
وزیراعظم تمام سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لیں گے، کانفرنس آئندہ ہفتے ہونے کا امکان
حکومت نے آپریشن عزم استحکام کے حوالے سے سیاسی جماعتوں کے تحفظات کو مدنظر رکھتے آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کو حکومتی ذرائع سے ملنے والی اطلاع کے مطابق وزیراعظم کی قازقستان سے وطن واپسی پر آل پارٹیز کانفرنس بلانے پر غور کیا جارہا ہے، جس میں شہباز شریف تمام جماعتوں کو اعتماد میں لیں گے۔
مزید پڑھیں: آپریشن عزم استحکام فوج کی نہیں ہماری ضرورت ہے، خواجہ آصف
وزیر اعظم کی وطن واپسی کے بعد آل پارٹیز کانفرنس کی تاریخ اور وقت کا تعین کیا جائے گا جبکہ امکان ظاہر کیا گیا ہے کہ اے پی سی آئندہ ہفتے ہوسکتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آپریشن عزم استحکام میں سرحد پار دہشت گردوں کی پناہ گاہوں کو نشانہ بنایا جاسکتا ہے، وزیر دفاع
واضح رہے کہ آپریشن عزم استحکام کے حوالے سے اپوزیشن جماعتوں نے شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے جبکہ تحریک انصاف سمیت دیگر جماعتوں نے مطالبہ کیا تھاکہ اس کے خدوخال کو واضح کیا جائے اور تمام جماعتوں کو اعتماد میں بھی لیا جائے۔ اس کے علاوہ جمعیت علما اسلام نے بھی آپریشن کی مخالفت کی ہے۔
اسے بھی پڑھیں: قبائلی جرگے نے آپریشن عزم استحکام کو عدم استحکام قرار دیا، مولانا فضل الرحمان
اسے بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کے قبائلی جرگے میں آپریشن عزم استحکام کی مخالفت کی قرارداد منظور
حکومت کی اتحادی جماعتوں نے آپریشن عزم استحکام کو ملک کی ضرورت اور اس کو فوری شروع کرنے پر اتفاق بھی کیا تاہم بلاول بھٹو کا گزشتہ دنوں کہنا تھا کہ اس معاملے پر پھر بھی وفاقی حکومت کو تمام جماعتوں کو ایک ٹیبل پر بیٹھنا چاہیے تاکہ ایک مربوط حکمت عملی کے ساتھ ملک کو آگے بڑھایا جاسکے۔