ایک ہفتے میں زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں 49 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کا اضافہ

زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت 14 ارب 57 کروڑ 30 لاکھ ڈالر ہوگئی، اسٹیٹ بینک

فوٹو: فائل

گزشتہ ہفتہ کے دوران زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں 49 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔


اسٹیٹ بینک کی جانب سے زرمبادلہ کے ذخائر سے متعلق جاری کردہ ہفتہ وار اعدادوشمارکے مطابق پچھلے ہفتے میں سرکاری ذخائر میں 49 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد سرکاری ذخائر کی مالیت 9 ارب 38 کروڑ 95 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئی۔

اعدادوشمار کے مطابق کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 18 کروڑ 35 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں، اس طرح زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت 14 ارب 57 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔
Load Next Story