پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کا ملک بھر میں جمعے کو ہڑتال کا اعلان

ویب ڈیسک  جمعرات 4 جولائی 2024
ایسوسی ایشن نے خبردار کیا کہ ہڑتال کا دورانیہ طویل بھی ہوسکتا ہے—فوٹو: فائل

ایسوسی ایشن نے خبردار کیا کہ ہڑتال کا دورانیہ طویل بھی ہوسکتا ہے—فوٹو: فائل

  کراچی: پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کی کال پر ایڈوانس ٹرن اوور ٹیکس کے خلاف ملک بھر میں جمعے (5جولائی) کو 13ہزار پیٹرول پمپس بطور احتجاج بند کردیے جائیں گے، جس کے لیے بینرز آویزاں کردیے گئے ہیں۔

پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے بتایا کہ یہ ہڑتال صفر اشاریہ 5 فیصد ایڈوانس ٹرن اوور ٹیکس کے نفاذ کے خلاف کی جا رہی ہے، جس کے لیےبدھ کو حکومت پیٹرولیم ڈیلرز کے درمیان منعقدہ مذاکرات ناکام ہوگئے تھے۔

چئیرمین پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن عبدالسمیع خان کا کہنا تھا کہ جمعہ 5جولائی کو ہڑتال کا ہمارا پیغام واضح ہے لہٰذا جمعے کو صبح 6 بجے سے ملک بھر کے پیٹرول پمپس بند کردیے جائیں گے۔

انہوں نے واضح کیا ہے کہ ہڑتال کا دورانیہ ایک دن سے زیادہ بھی ہوسکتی ہے۔

عبدالسمیع خان کا کہنا تھا کہ جب تک حکومت ایڈوانس ٹرن اوور ٹیکس واپس نہیں لیتی کوئی مذاکرات نہیں ہوں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔