پنجاب آرٹس کونسل نے تھیٹروں میں فحاشی کے خاتمہ کیلئے کمر کس لی

میاں اصغر سلیمی  جمعرات 4 جولائی 2024
(فوٹو، ایکسپریس)

(فوٹو، ایکسپریس)

 لاہور: پنجاب آرٹس کونسل نے صوبے بھر میں ڈرامہ مانیٹرنگ کو ضابطے میں لانے اور فحاشی کے خاتمہ کیلئے کمر کس لی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ایگزیکٹو ڈائریکٹر پنجاب آرٹس کونسل غلام صغیر شاہد نے میڈیا نمائندوں سے بات چیت میں کہا کہ پنجاب بھر میں اس وقت 57 تھیٹر موجود ہیں جو کام کررہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ کچھ تھیٹروں لائسنس اور ایس او پیز کی خلاف ورزی پر سیل کئے گئے ہیں جبکہ کچھ خواتین فنکاروں پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔

غلام صغیر شاہد کے مطابق مانیٹرنگ ٹیموں کو سختی سے ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مانیٹرنگ کے عمل کو مزید بہتر بنائیں تاکہ صوبہ بھر سے ڈرامے کو بہتر اور صاف کیا جاسکے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب بھر کے تھیٹروں کا مکمل ڈیٹا اکھٹا کرلیا گیا ہے اور ان کی کڑی نگرانی شروع کردی گئی ہے اب کوئی رعایت نہیں ہوگی سب کچھ ضابطے اور قانون کے دائرے میں ہوگا۔

اس موقع پر پنجاب آرٹس کونسل کے ڈائریکٹر آپریشن مغیث بن عزیز، ڈائریکٹر فنانس رانا مقبول احمد، ملک شیر باز ودیگر افسران بھی موجود تھے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔