- جان سینا نے ڈبلیو ڈبلیو ای سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا
- کراچی، 15 ملین روپے مالیت کا غیر قانونی اسمگل شدہ ایرانی تیل برآمد
- بھارت؛ 1 کروڑ کا فلیٹ اور قیمتی گاڑیاں رکھنے والا امیرترین چور گرفتار
- 'لیجنڈز موجودہ کھلاڑیوں سے زیادہ فٹ ہیں' یونس کا موقف آگیا
- مقبوضہ کشمیر میں شہید برہان وانی کی برسی پر چپے چپے پر پوسٹرز آویزاں
- تمباکو نوشی ذہنی صلاحیتوں میں کمی کی ایک بڑی اہم وجہ
- افغانستان؛ طالبان اقتدار میں افغان خواتین کے خواب چکنا چور
- ماہواری سے ذیابیطس جیسی متعدد بیماریوں کی نشاندہی کرنے والا گھریلو ٹیسٹ
- دنیا بھر میں ہونے والے سائبر کرائمز میں زیادہ تر بھارتی شہری ملوث
- بعض اینٹی ڈپریسنٹس ادویات وزن بڑھانے میں بھی کردار ادا کرتی ہیں
- زیادہ پیدل چلنا کمر درد کیلئے مفید قرار
- بجلی چوری میں ملوث 21 ملزمان گرفتار، 127 کیخلاف مقدمہ درج
- نئی برطانوی کابینہ؛ پاکستانی نژاد شبانہ محمود کو اہم وزارت مل گئی
- بھارت میں ایک سائن بورڈ مضحکہ خیز ترجمے کیوجہ سے وائرل ہوگیا
- ملبوسات کے اسٹور برانڈ میں مجسموں کے ساتھ زندہ لڑکی کو بھی لاکھڑا کیا
- پروٹیکٹڈ صارفین کی اوور بلنگ کی شکایات، وزیر داخلہ کا افسران کیخلاف کارروائی کا حکم
- کوپا امریکا؛ 5 بار کی عالمی چیمپئین برازیل کو یوراگوئے نے مات دیدی
- ہائی وے پر اُڑن طشتری گاڑی کو دیکھ کر پولیس روکنے پر مجبور ہوگئی
- کراچی میں آج رات بوندا باندی اور ہلکی بارش کا امکان
- ون ڈاکومنٹ ریجیم کا نفاذ، چمن میں زندگی معمول کی طرف گامزن
کے الیکٹرک کی سندھ حکومت کو جھوٹی یقین دہانی، لوڈشیڈنگ اور رات میں بجلی بند کرنے کا سلسلہ برقرار
![](https://c.express.pk/2024/07/2662299-loadsheeding-1720105798-150-640x480.jpg)
کراچی: حکومت سندھ اور کمشنر کراچی کو یقین دہانی کرانے کے باوجود کے الیکٹرک نے شہر میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ نہ کم کیا اور نہ ہی رات 12 بجے سے صبح 6 بجے کے درمیان لوڈ شیڈنگ سے گریز کیا جس کی وجہ سے شہر کے مختلف علاقوں میں شہریوں کو رات جاگ کر گزانا پڑ رہی ہے۔
لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بھی 12 سے 14 گھنٹے تک ہے جبکہ فنی خرابی کیبل فالٹ کی وجہ سے بجلی کئی کئی گھنٹوں سے بند رہنے کی شکایت بھی موصول ہورہی ہے ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ شہر میں بجلی کی فراہمی معمول کے مطابق ہے حد دورانیہ 10 گھنٹۓ تک ہے
ایکسپریس کے مطابق سندھ حکومت کے وزرا اور کمشنر کراچی کو کے الیکٹرک کی جانب سے یقین دہانی کرائی گئی تھی کہ کراچی ان دنوں شدید گرمی کی لپیٹ میں لہذا لوڈشیڈنگ کا دورانیہ کم کیا جائے گا اور رات 12 بجے سے صبح 6 بجے تک لوڈشیڈنگ نہیں کی جائے گی تاہم اس کے باجود شہر میں بے دریغ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔
مختلف علاقوں میں 12 سے 14 گھنٹے کے لیے بجلی بند کی جارہی ہے، کیبل فالٹ اور فنی خرابی کے نام پر بھی کئی کئی گھنٹے بجلی بند کی جارہی ہے جس کی وجہ سے شہری دن اور رات اذیت میں مبتلا ہیں۔ سندھ حکومت کے وزیروں نے کے الیکٹرک حکام سے ملاقات کی تھی اور کے الیکٹرک سے لوڈ شیڈنگ کم کرنے اور رات کے اوقات میں لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا کہا تھا لیکن اس کے باوجود شہر میں بدترین لوشیڈنگ کی جا رہی ہے جس کی وجہ سے مختلف علاقوں میں احتجاجی مظاہرے معمول بن چکے ہیں۔
شہر میں سب سے زائد اذیت ناک صورتحال اس وقت ہوتی ہے جب رات دس بجے سے صبح 6 بجے تک بجلی کی فراہمی بند کی جاتی ہے جس سے شدید گرمی میں شہری بلبلا اٹھتے ہیں۔
کراچی کے زیادہ متاثرہ علاقوں میں سرجانی ٹاون، اورنگی ٹاون، کورنگی، لانڈھی، ملیر، محمود آباد، لیا قت آباد، نیوکراچی، نارتھ کراچی، پی آئی بی کالونی، لیاری، کیماڑی، گلشن حدید سمیت دیگر شامل ہیں۔
دوسری جانب ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ کراچی میں بجلی کی فراہمی معمول پر ہے شہر میں لوڈشیڈنگ کا حد دورنیہ 10 گھنٹے ہے، کیبل فالٹ اور دیگر فنی خرابی کو لوڈشیڈنگ سے تشبیہ دینا مناسب نہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔