آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 55 کروڑڈالرقرضے کی منظوری دے دی

آئی ایم ایف سے منظور شدہ قرضے کی یہ رقم 30جون تک پاکستان کومل جائے گی

قرضہ ملنے سے پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائرمیں مزیداضافہ ہوجائے گا۔ فوٹو: فائل

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ایگزیکٹوبورڈ نے پاکستان کے لیے 55کروڑ ڈالرقرضے کی اگلی قسط کی منظوری دے دی ہے۔


اس ضمن میں وزارت خزانہ کے ذرائع نے بتایاکہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ایگزیکٹوبورڈ اجلاس میں پاکستان کی اقتصادی کارکردگی کے جائزے کے حوالے سے رپورٹ پیش کی گئی جس کاتفصیلی جائزہ لینے کے بعدآئی ایم ایف بورڈنے پاکستان کے اقتصادی جائزے کی منظوری دی۔ ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف بورڈکی طرف سے پاکستان کے لیے منظورکیے جانے والے قرضے کی یہ رقم 30جون تک پاکستان کومل جائے گی جس کے بعدپاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائرمیں مزیداضافہ ہوجائے گا۔
Load Next Story