اسلام آباد پی ٹی آئی کا 6 جولائی کو ہونے والا جلسہ خطرے میں پڑ گیا

وحدت المسلمین نے بھی پی ٹی آئی کو جلسہ منسوخ کرنے کی تجویز دی ہے


اسامہ اقبال July 04, 2024
پی ٹی آئی نے جلسے کے لیے ترنول کا انتخاب کیا ہے—فوٹو: فائل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا 6 جولائی کو وفاقی دارالحکومت کے علاقے ترنول میں ہونے والا جلسہ محرام الحرام کی آمد کے پیش نظر خطرے میں پڑ گیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ پی ٹی آئی نے اسلام آباد میں جلسے کے لیے ترنول کا مقام منتخب کیا تھا تاہم اب پی ٹی آئی قیادت کی جانب سے جلسہ نہ کرنے کی تجویز زیر غور ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ پی ٹی آئی کی اتحادی جماعت مجلس وحدت المسلمین کی جانب سے بھی جلسہ منسوخ کرنی کی تجویز پیش کی گئی ہے۔

پی ٹی آئی کے ذرائع نے بتایا کہ محرام الحرام کا آغاز ہو رہا ہے اور اس کے پیش نظر جلسہ نہیں کرنا چاہیے، ایک طرف جلسے کی اجازت دی جاتی ہے اور دوسری طرف ہمارے لوگوں کو گرفتار کیا جا رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی قیادت کی جانب سے گرفتاریوں کے پیش نظر جلسہ منسوخ کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے، تاحال تین وجوہات کی بنا پر جلسہ منسوخ کرنے کی تجویز زیر غور ہے۔

انہوں نے بتایا کہ جلسے کے حوالے سے پی ٹی آئی قیادت نے سر جوڑ لیے ہیں کیونکہ کارکنان کی جانب سے جلسہ کرنے پر زور دیا جا رہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں