اے این ایف کی کارروائیاں 129 کلو گرام منشیات برآمد
خفیہ اطلاع پر بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر میں کارروائی کی گئی، ترجمان اے این ایف
اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے دو مختلف کارروائیوں کے دوران ملزمان سے 129 کلوگرام منشیات تحویل میں لے لی۔
اے این ایف کے ترجمان کے مطابق اے این ایف کا منشیات اسمگلنگ کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے اور گوادر میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کی اور 2 کاروائیوں میں129 کلو منشیات برآمد کرلی گئی ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ ایک خفیہ اطلاع پر بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر سے 124 کلو آئس برآمد کی گئی۔
انہوں نے بتایا کہ اسلام آباد میں کوریئر آفس میں آسٹریلیا بھیجے جانے والے پارسل سے 5 کلو آئس برآمد کی گئی۔
ترجمان اے این ایف نے بتایا کہ انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مزید کارروائی شروع کر دی گئی ہیں۔