عمران اشرف نے ڈپریشن کی سب سے بڑی وجہ سے پردہ اٹھا دیا

سوشل میڈیا پر اداکار کا ایک کلپ وائرل ہے جس میں وہ ڈپریشن کی دو وجوہات پر گفتگو کرتے ہیں


ویب ڈیسک July 04, 2024
فوٹو : ویب ڈیسک

پاکستانی اداکار عمران اشرف نے ڈپریشن کی سب سے بڑی وجہ سے پردہ اٹھا دیا۔

سوشل میڈیا پر اداکار کا نجی ٹی وی کے پروگرام سے ایک کلپ وائرل ہے جس میں وہ ڈپریشن کی دو وجوہات پر گفتگو کرتے ہیں۔

اس موقع پر عمران اشرف نے بتایا کہ ان کی زندگی میں ناکام عشق کے بعد گنجے پن کی وجہ سے ڈپریشن آیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ گنجا پن انسان کو ڈپریشن میں مبتلا کردیتا ہے اور اس سے شخصیت میں احساس کمتری آتی ہے۔

اداکار کا کہنا تھا کہ اگر گنجے پن کے شکار کسی فرد کو نقلی بال لگانا اچھا لگتا ہے اور اسے ضرور لگانے چاہئیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں