اوگرا اور پٹرولیم ڈویژن کی مالکان کو پٹرول پمپ کھلے رکھنے کی ہدایت

احتشام مفتی  جمعرات 4 جولائی 2024
فوٹو: فائل

فوٹو: فائل

  کراچی: پٹرولیم ڈویژن اور اوگران نے پٹرول پمپ مالکان کو  پٹرول پمپ کھلے رکھنے کی ہدایت کردی۔

ترجمان اوگرا عمران غزنوی کے مطابق اوگرا اور پٹرولیم ڈویژن  نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات ملک بھر میں دستیاب رہیں گی۔ ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی وافر مقدار موجود ہے۔

اوگرا  اور پٹرولیم ڈویژن نے  ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ  پٹرول پمپس کو کھلا رکھیں اور  تمام آئل مارکیٹنگ کمپنیاں پٹرول پمپس پر پٹرولیم مصنوعات کی وافر مقدار میں فراہمی کو یقینی بنائیں۔

 یہ بھی پڑھیں؛ پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کا ملک بھر میں جمعے کو ہڑتال کا اعلان

واضح رہے کہ پاکستان پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے ایڈوانس ٹرن اوور ٹیکس کے خلاف ملک بھر میں جمعے (5جولائی) کو پٹرول پمپس بطور احتجاج بند  رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

 

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔