حکومت پنجاب کا 6 سے 11 محرم تک صوبے میں سوشل میڈیا بند رکھنے کا فیصلہ

محکمہ داخلہ پنجاب نے وفاقی وزارت داخلہ کو خط میں تمام پلیٹ فارمز بند رکھنے کا مطالبہ کیا ہے


ویب ڈیسک July 05, 2024
صوبائی حکومت نے مذہبی انتہاپسندی سے بچنے کے لیے سوشل میڈیا بند رکھنے کا فیصلہ کیا—فوٹو: فائل

حکومت پنجاب نے مذہبی انتہاپسندی اور مذہبی منافرت کے واقعات سے بچنے کے لیے 6 سے 11 محرم تک صوبے میں سوشل میڈیا کے تمام پلیٹ فارمز بند رکھنے کا فیصلہ کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق حکومت پنجاب نے محرم الحرام کے موقع پر غیر مناسب مواد اور مذہبی انتہا پسندی سے بچنے کے لیے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز بند کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

 

 

محکمہ داخلہ پنجاب نے اس حوالے سے وفاقی وزارت دخلہ کو خط لکھ دیا ہے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ 6 محرم سے 11 محرم تک پنجاب بھر میں فیس بک، ٹوئٹر، انسٹاگرام، یوٹیوب، وٹس ایپ اور ٹک ٹاک بند رکھا جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں