مغربی سیاستدانوں کو نشانہ بنانے والے روسی پرینک اسٹارز کیلئے سرکاری اعزاز

کریملن میں ایوارڈ کی تقریب بدھ کو منعقد ہوئی جہاں پرینک اسٹارز کو ایوارڈ دیا گیا، رپورٹ

روسی پرینک اسٹارز مغربی ممالک کے سیاست دانوں پر مذاق بناتے ہیں—فوٹو: بشکریہ گارجین

روسی حکومت نے مغربی ممالک کے سیاست دانوں اور روس مخالف خیالات کے حامل افراد کو نشانہ بنانے والے دو پرینک اسٹارز کو ریاستی ایوارڈ سے نواز دیا۔

خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق کریملن میں منعقدہ ایوارڈز کی تقریب میں دونوں پرینک اسٹارز کو ایوارڈ دیا گیا۔

روسی خبرایجنسی نے دونوں روسی پرینک اسٹارز ولادیمیر کوزنیٹسوف اور الیکسی اسٹولیاروف کی کریملن میں تقریب کے دوران ایوارڈ لیتے ہوئے تصاویر بھی شائع کی ہیں، دونوں پرینک اسٹارز ووان اور لیکسس کی عرفیت سے مشہور ہیں۔

حکومت نے دونوں پرینک اسٹارز کو آرڈر آف فرینڈشپ ایوارڈ دے دیا۔


رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایوارڈز کی تقریب بدھ کو منعقد ہوئی تھی۔

واضح رہے کہ روسی حکومت یہ ایوارڈ ان روسی اور غیرملکی شخصیات کو دیتی ہے جو روس اور دیگر ممالک کے درمیان امن، دوستی، تعاون اور اعتماد مضبوط کرتے ہیں۔

دونوں پرینک اسٹارز نے گزشتہ ایک ویڈیو کال کی فوٹیج جاری کی تھی، جس میں انہوں نے برطانوی سیکریٹری سے فون کال کی ویڈیو بنائی تھی، جس میں یوکرین کے سابق صدر سے بات کرتے ہوئے دکھایا گیا تھا۔

روسی پرینک اسٹارز اپنے ملک میں برسوں سے سیاست دانوں کے ساتھ مذاق کرنے پر مشہور ہیں، ان سیاست دانوں میں اٹلی کے وزیراعظم جیورجیا میلونی، ترک صدر رجب طیب اردوان اور 2022 میں برطانیہ کے اس وقت کے وزیر دفاع بین ویلیس کے نام بھی شامل ہیں۔
Load Next Story