ووٹ دیا یا نہیں، میں اپنے حلقے کے ہر فرد کی خدمت کروں گا، کیئر اسٹارمر

ویب ڈیسک  جمعـء 5 جولائی 2024
(فوٹو: فرانس 24)

(فوٹو: فرانس 24)

  لندن: برطانیہ کے عام انتخابات میں ممکنہ تاریخی کامیابی پر لیبر پارٹی کے سربراہ کیئر اسٹارمر نے کہا کہ لوگوں نے ووٹ دیا یا نہٰں میں اپنے حلقے کے ہر فرد کی خدمت کروں گا۔

اپنی سیٹ جیتنے کے بعد کیئر اسٹارمر کا کہنا تھا کہ تبدیلی یہیں سے شروع ہوتی ہے، میں آپ کے لیے بولوں گا، ہر روز آپ کے لیے لڑوں گا، لوگ تبدیلی کے لیے تیار ہیں، آپ نے ووٹ دیا اب وقت آ گیا ہے کہ ہم اپنے وعدے پورے کریں۔

یہ بھی پڑھیں: برطانوی عام انتخابات، لیبر پارٹی کے کیر اسٹارمر نئے وزیر اعظم ہوں گے، برطانوی میڈیا

سربراہ لیبر پارٹی کیئر اسٹارمر نے ووٹنگ میں شامل تمام افراد اور اپنے ساتھی امیدواروں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ہماری جمہوریت کا دل ویسٹ منسٹر یا وائٹ ہال میں نہیں بلکہ ٹاؤن ہالز، کمیونٹی سینٹرز اور ووٹ لینے والے لوگوں کے ہاتھوں میں دھڑکتا ہے۔

ایگزٹ پول کے مطابق برطانیہ کے عام انتخابات میں لیبر پارٹی کو 650 نشستوں میں سے 410 نشستوں پر برتری حاصل ہے، جبکہ موجودہ حکمراں جماعت کنزرویٹو پارٹی کو صرف 131 نشستیں ملنے کا امکان ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔