شہر قائد کے مختلف علاقوں میں پیٹرول پمپس بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

شہر قائد میں کچھ پیٹرول پمپس پر پیٹرول کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے

(فوٹو: فائل)

پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کی جانب سے پیٹرول پمپس پر ڈبل ٹیکسیشن کے نفاذ کے خلاف ہڑتال کے باعث آج کراچی کے مختلف پیڑول پمپس کی بندش سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات سے ہی ہڑتال کی حمایت کرنے والے پمپ مالکان نے پیٹرول کی فراہمی بند کر دی تھی اور انتظامیہ نے شامیانے اور قناعتیں لگا کر پمپس بند کر دیے تھے۔


یہ بھی پڑھیں: پیٹرولیم ڈیلرز اور حکومت کے مذاکرات پھر ناکام، ملک بھر کے پمپ بند

شہر قائد میں کچھ پیٹرول پمپس پر پیٹرول کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے، جہاں پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگی ہوئی ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کی کال پر ایڈوانس ٹرن اوور ٹیکس کے خلاف ملک بھر میں 5 جولائی سے 13 ہزار پیٹرول پمپس بطور احتجاج بند کرنے کا اعلان کیا تھا۔
Load Next Story