9 مئی جلاؤ گھیراؤ کیس شاہ محمود قریشی انسداد دہشتگردی عدالت میں طلب

عدالت نے سپریٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو نوٹس جاری کردیا

شاہ محمود قریشی کو 8 جولائی کو طلب کیا گیا ہے:فوٹو:فائل

لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی جلاؤ گھیراؤ کیس میں پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کو طلب کرلیا۔


انسداد دہشت گردی عدالت کے ایڈمن جج خالد ارشد نے تفتیشی افسر کی استدعا پر شاہ محمود قریشی کو طلب کیا۔ عدالت نے اڈیالہ جیل کے سپریٹینڈنٹ کو نوٹس جاری کردیا۔

عدالت نے شاہ محمود قریشی کو 8 جولائی کو طلب کیا ہے۔
Load Next Story