کورونا وبا کے دوران وہیل مچھلیاں بہت پرسکون تھیں تحقیق
2021 میں وہیل مچھلیوں میں اسٹریس ہارمون کورٹیسول کی نمایاں طور پر کم سطح پائی گئی
ایک نئی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ مشرقی آسٹریلوی ہمپ بیک وہیلز کورونا وبا کے پہلے سال کے دوران صحت مند اور کم تناؤ کا شکار تھیں جب سمندر پر انسانی سرگرمیاں محدود تھیں۔
تحقیق کے سرکردہ مصنف ڈاکٹر جیک لِنسکی اور یونیورسٹی آف کوئنز لینڈ کے محققین کی ایک ٹیم نے برسبین کے قریب نارتھ اسٹریڈ بروک جزیرے کے پانیوں میں وہیل مچھلیوں کے نمونوں کا استعمال کرتے ہوئے تحقیق کی۔
انہوں نے 2020 اور 2021 میں وہیل مچھلیوں کا ہجرت کے دوران مطالعہ کیا جس میں مچھلیوں کے قدوقامت، صحت اور توانائی کے ذخائر کا پتہ لگایا۔
انہوں نے 2020 کے مقابلے 2021 میں وہیل مچھلیوں میں اسٹریس ہارمون کورٹیسول کی نمایاں طور پر کم سطح پائی جب سمندر پر انسانوں کی آمدورفت محدود تھی۔
ڈاکٹر جیک نے کہا کہ یہ کئی وجوہات کی وجہ سے ہو سکتا ہے جیسے کورونا وبا کے دوران کمرشل جہازوں کے ذریعے پانی کے اندر شور کی کم مقدار۔
انہوں نے کہا کہ وہیل کیلئے آواز انتہائی حساس معاملہ ہے کیونکہ وہ اسے پانی کے وسیع حصوں پر ایک دوسرے کے ساتھ رابطہ اور بات چیت کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔