وکٹری پریڈ کھلاڑیوں کے استقبال کیلئے ممبئی کی سڑکوں پر ہجوم اُمڈ آیا

پولیس سیکیورٹی فراہم کرنے میں ناکام، افراتفری کی وجہ سے سانس لینے میں دشورای


ویب ڈیسک July 05, 2024
پولیس سیکیورٹی فراہم کرنے میں ناکام، افراتفری کی وجہ سے سانس لینے میں دشورای (فوٹو: ٹوئٹر)

ٹی20 ورلڈکپ جیتنے کے بعد وطن واپس پہنچنے والی بھارتی ٹیم کے استقبال کیلئے ممبئی کی سڑکوں پر ہجوم آمڈ آیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ٹیم نے جمعرات کو نریمان پوائنٹ میں نیشنل سینٹر فار پرفارمنگ آرٹس سے وانکھیڑے اسٹیڈیم تک 2 گھنٹے میں کیا، اس دوران شائقین کی بڑی تعداد کھلاڑیوں کے بس کے اردگرد جمع رہی اور پلئیرز نے مداحوں سے داد وصول کی۔

اس دوران عینی شاہد نے بتایا کہ غیر منظم اور ناقص انتظام کی وجہ سے ہجوم اپنے سپر اسٹارز کی ایک جھلک دیکھنے کو بیتاب تھا اور کوشش کررہا تھا کہ بس کے قریب جاکر مل سکے تاہم بھیڑ بڑھنے اور دھکم پیل کی وجہ سے متعدد افراد کو سانس لینے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑرہا تھا جبکہ پولیس سیکیورٹی فراہم کرنے میں ناکام رہی۔

مزید پڑھیں: ٹی20 ورلڈکپ کی فاتح بھارتی ٹیم دہلی پہنچ گئی، کھلاڑیوں کا شاندار استقبال

ایک اور عینی شاہد نے کہا کہ انتظامیہ، اعلیٰ حکام اور پولیس اتنی بھیڑ کی توقع نہیں کررہی تھی جس کی وجہ سے وکٹری پریڈ میں بدنظمی ہوئی تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

مزید پڑھیں: بھارتی کرکٹ ٹیم کی آج وطن واپسی ، ممبئی میں وکٹری پریڈ کا اہتمام

ممبئی کی سڑکوں پر اپنی ٹیم کے استقبال کیلئے مداحوں کی بڑی تعداد 3 بجے سے ہی جمع ہونا شروع ہوگئی تھی تاہم 5 سے 6 بجے کے درمیان روڈ پر پاؤں رکھنے تک کی جگہ نہیں تھی۔

Image

Image

پریڈ میں مشکلات کے باوجود شائقین نے بھارت کی ورلڈکپ کی جیت کا جشن منایا، رقص اور ٹرافی کے ہمراہ تصاویر بنوائیں۔

Image

[video width="320" height="568" mp4="https://c.express.pk/2024/07/ssstwitter.com_1720104902334-1720158522.mp4"][/video]

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں