سلمان خان نے سابقہ گرل فرینڈ کترینہ کے شوہر کی تعریفوں کے پُل باندھ دیے

ماضی میں سلمان خان اور کترینہ کیف نے چار سال تک ایک دوسرے کو ڈیٹ کیا


ویب ڈیسک July 05, 2024
وکی کوشل کی نئی فلم 'بیڈ نیوز' رواں ماہ ریلیز ہوگی : فوٹو : ویب ڈیسک

بالی ووڈ کے دبنگ اسٹار سلمان خان نے اپنی سابقہ گرل فرینڈ کترینہ کیف کے شوہر و اداکار وکی کوشل کے ڈانس کی تعریف کردی۔

حال ہی میں وکی کوشل کی نئی آنے والی فلم 'بیڈ نیوز' کا نیا گانا 'توبہ توبہ' ریلیز ہوا، یہ گانا ریلیز ہوتے ہی سوشل میڈیا پر چھاگیا، مداحوں نے گانے کی آفیشل ویڈیو پر تبصرے کرتے ہوئے اداکار وکی کوشل کے ڈانس مووز کی تعریف کی۔

مداحوں کے ساتھ ساتھ سلمان خان نے بھی وکی کوشل کی تعریف کی، میگا اسٹار نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل کی اسٹوری میں اداکار کے لیے خصوصی پیغام جاری کیا۔

سلمان خان نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں وکی کوشل سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ وکی! آپ کے کمال کے ڈانس مووز کی وجہ سے یہ گانا بہت بہترین لگ رہا ہے۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ آپ کی فلم کی کامیابی کے لیے میری نیک تمنائیں اور دُعائیں، آپ کے ساتھ ہیں۔

دوسری جانب وکی کوشل نے سلمان خان کی اسٹوری کو ری شیئر کرتے ہوئے کہا کہ سلمان سر! آپ بہت اچھے ہیں، اس تعریف کے لیے آپ کا بہت شکريہ۔

وکی کوشل نے مزید کہا کہ آپ کی حوصلہ افزائی، میرے اور پوری ٹیم کے لیے بہت معنی رکھتی ہے۔

v1

واضح رہے کہ آنند تیواری کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم 'بیڈ نیوز' 19 جولائی کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

یاد رہے کہ ماضی میں سلمان خان اور کترینہ کیف نے چار سال تک ایک دوسرے کو ڈیٹ کیا، اس عرصے کے دوران دونوں کی شادی سے متعلق بھی خبریں سامنے آئی تھیں لیکن دونوں نے سال 2009 میں اپنی راہیں جُدا کرلی تھیں۔

سلمان خان سے بریک اَپ کے بعد کترینہ کیف نے دسمبر 2021 میں اداکار وکی کوشل سے شادی کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں