انسداد دہشتگردی عدالت نے علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کردئیے

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش ہوئے


ویب ڈیسک July 05, 2024
علی امین گنڈا پور نے عدالت سے گرفتاری وارنٹ منسوخ کرنے کی استدعا کی تھی:فوٹو:فائل

اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کی گرفتاری کے وارنٹ منسوخ کردئیے۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے اسلام آباد کے تھانہ آئی نائن میں درج مقدمے میں جاری وارنٹ کی معطلی کی درخواست دائر کی تھی۔ علی امین گنڈا پور نے خود کو عدالت کے سامنے پیش کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری مصروفیات کے باعث عدالت میں حاضر نہیں ہوسکا۔

وزیراعلیٰ کے پی نے وارنٹ گرفتاری منسوخ کرنے کی استدعا کی جس پر عدالت نے علی امین گنڈا پور کی گرفتاری کے وارنٹ منسوخ کرنے کی درخواست منظور کرلی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں