کراچی میں 8 جولائی کو گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان

کراچی سمیت ساحلی مقامات پر بوندا باندی ہوسکتی ہے، محکمہ موسمیات


ویب ڈیسک July 05, 2024
فوٹو: فائل

مون سون ہوائیں کل سے سندھ میں داخل ہوں گی جس کے سبب کراچی میں 8 جولائی کو آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹر پیش گوئی کے مطابق سسٹم کے زیر اثر 7 اور 8 جولائی کو گھوٹکی، سکھر، خیرپور، کشمور، شکار پور، دادو، جیکب آباد سمیت دیگر مقامات پر آندھی و گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

صوبے کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم و مرطوب رہنے کا امکان ہے۔

کراچی سمیت ساحلی مقامات پر بوندا باندی ہوسکتی ہے جبکہ آج اور کل کراچی کا موسم جزوی ابرآلود اور گرم و مرطوب رہنے کی توقع ہے۔ جمعہ و ہفتہ کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 تا 36 ڈگری کے درمیان ریکارڈ ہوسکتا ہے۔

شہر میں سمندری ہوائیں 21 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 76 فیصد ہے، شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 31ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں