- شہر قائد میں زکوٰۃ اور عشر کمیٹی کا چیئرمین ٹارگٹ کلنگ کا شکار
- اوکاڑہ، تھانہ صدر میں مبینہ پولیس مقابلہ، دو ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار، تین فرار
- نپولین کے پستول نیلامی میں 1.69 ملین یورو میں فروخت
- مالی سال 2024، خدمات کی برآمدات میں اضافہ
- بھارت کی 1983 کی ورلڈکپ فاتح سائیڈ نے بھی ’انعام‘ مانگ لیا
- دورہ آسٹریلیا، شاہینز کے تربیتی کیمپ کا آج آغاز
- چیمپئنز ٹرافی کیخلاف بھارتی سازشیں
- ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز، پاکستان کی مسلسل چوتھی فتح، انگلینڈ کو 79 رنز سے شکست
- خلیفۃ المسلمین امیر المومنین حضرت عمر فاروق رضی اﷲ عنہ
- فرانس: پارلیمانی انتخابات میں بائیں بازو کے اتحاد کو برتری
- سابق صدر ڈاکٹر عارف علوی نے ڈینٹل پریکٹس شروع کردی
- دعا ہے کہ نیا سال پاکستان اور امت مسلمہ کیلیے امن و استحکام کا سال ثابت ہو، وزیراعظم
- سرکاری جامعات میں نئے شعبے اور کیمپسز کا قیام سندھ ایچ ای سی کی این اوسی سے مشروط
- ایم کیوایم پاکستان نے شہریوں کیلیے شکایتی مرکز قائم کردیا
- توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری کیلئے کمیٹی قائم، 12 اہم ٹاسک سونپ دیے گئے
- ارشد ندیم کی ڈائمنڈ لیگ اتھلیٹکس کے جیولن تھرو مقابلے میں چوتھی پوزیشن
- کراچی میں فائرنگ سے سی ٹی ڈی کے ڈی ایس پی علی رضا اور سیکیورٹی گارڈ جاں بحق
- گرمی اور لوڈشیڈنگ کے ستائے سیاحوں نے مری کا رخ کرلیا
- حکومت سندھ کا شاہراہ فیصل پر واقع عمارتوں کی بیرونی تزئین و آرائش کا فیصلہ
- سالانہ اجتماع میں شرکت کیلیے داؤدی بوہری کمیونٹی کی بھارت سے آمد جاری
ملک میں کچھ لوگ اب بھی آمریت کے حامی ہیں، بلاول بھٹو زرداری
اسلام آباد: چئیرمین پاکستان پیپلزپارٹی(پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہے کہ ملک میں کچھ لوگ اب بھی آمریت کے حامی ہیں۔
بلاول بھٹو زرداری نے 5 جولائی کے حوالے سے جاری بیان میں کہا کہ کچھ لوگ جمہوریت کو نقصان پہنچانے کے لیے ہر وقت تاک میں رہتے ہیں۔ ملک میں اب بھی کچھ لوگ آمریت کے حامی ہیں۔ پانچ جولائی ملکی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے جب 1977 میں آج کے دن ایک آمر نے ملک کے پہلے منتخب وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کی حکومت پر شب خون مارا۔
بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ منتخب حکومت کو گرانے کے نتیجے میں ملک کو بھاری قیمت ادا کرنا پڑی۔ اس سیاہ دن نے قوم کو انتہا پسندی ، دہشت گردی ، کلاشنکوف اور منشیات کی مصیبتوں سے دوچارکیا جن سے ہم آج بھی نبرد آزما ہیں۔ گھناؤنی انتقامی کارروائیوں اور آمرانہ حکومت کی دہشت گردی کے باوجود پاکستانی عوام اور جیالوں کا عزم و جذبہ غیر متزلزل رہا۔ آج ملک میں جمہوریت ہے تو یہ پی پی پی کے قائدین اور کارکنوں کی قربانیوں کے باعث ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔