پارٹی میں کوئی اختلاف نہیں، چھوٹی بات کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا جاتا ہے، علی امین گنڈاپور

ویب ڈیسک  جمعـء 5 جولائی 2024
پی ٹی آئی کا کل اسلام آباد میں جلسہ ہے،علی امین:فوٹو:فائل

پی ٹی آئی کا کل اسلام آباد میں جلسہ ہے،علی امین:فوٹو:فائل

 اسلام آباد: خیبرپختونخوا کے وزیراعلٰی اور پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈا پور کا کہنا ہے کہ پارٹی میں کوئی اختلاف نہیں ہے۔

وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ چھوٹی سی بات کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا جاتا ہے۔ پارٹی میں کوئی اختلاف نہیں ہے۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لیے پوری پارٹی متحرک ہے۔

علی امین گنڈا پور کا مزید کہنا تھا کہ عدلیہ سے پوری امید ہے انشا اللہ بانی پی ٹٰی آئی کی رہائی ہو گی۔ ہم نے ثابت کیا ہماری پارٹی آئین کے مطابق چلنے والی پارٹی ہے۔ ان کے کپڑوں میں کرپشن کے جتنے سوراخ ہیں ان کو جلد پتا چل جائے گا۔ پی ٹی آئی کا آج مانسہرہ میں اور کل اسلام آباد میں جلسہ ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔