محرم میں سوشل میڈیا ایپلیکیشنز بند نہیں ہوں گی

وفاقی حکومت نے سوشل میڈیا کی بندش کی صوبوں کی درخواست مسترد کر دی

فوٹو: فائل

محرم الحرام میں فیس بک، ٹک ٹاک اور واٹس ایپ سمیت دیگر سوشل میڈیا ایپلیکیشنز بند نہیں ہوں گی۔

ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے سوشل میڈیا کی بندش کی صوبوں کی درخواست مسترد کر دی، محرم الحرام میں سیکیورٹی کو فل پروف بنایا جائے گا۔




وزارت داخلہ نے ہدایت کی کہ سیکیورٹی کو مزید فعال اور موثر بنایا جائے، موبائل سگنلز بھی ان جگہوں پر بند ہوں گے جہاں جلوس اور مجالس ہوں گی۔

واضح رہے کہ مختلف صوبوں کی طرف سے چھ اپلیکیشنز کو 6 سے 11 محرم تک بند رکھنے کا کہا گیا تھا۔
Load Next Story