- ملازمت سے تنگ شہری اپنے باس کو آن لائن بیچنے لگے
- ڈی این اے کی مدد سے درجہ حرارت کم کرنے والا مادہ تیار
- غیرقانونی بھرتیوں کا کیس، پرویز الہٰی کی آج حاضری سے استنثیٰ کی درخواست
- پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی عمارت میں آگ پر قابو پالیا گیا، ٹریڈنگ بحال
- پی ٹی آئی رہنما شوکت یوسفزئی کو برطانیہ جانے سے روک دیا گیا
- نوکنڈی میں پاکستان سے افغانستان چینی اسمگلنگ کی کوشش ناکام، 1368 تھیلے ضبط
- توہین الیکشن کمیشن؛ بانی پی ٹی آئی اور فواد چوہدری کو نوٹس جاری
- وزیراعظم شہباز شریف آج کوئٹہ کا دورہ کریں گے
- شہر قائد میں زکوٰۃ اور عشر کمیٹی کا چیئرمین ٹارگٹ کلنگ کا شکار
- اوکاڑہ، تھانہ صدر میں مبینہ پولیس مقابلہ، دو ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار، تین فرار
- نپولین کے پستول نیلامی میں 1.69 ملین یورو میں فروخت
- مالی سال 2024، خدمات کی برآمدات میں اضافہ
- بھارت کی 1983 کی ورلڈکپ فاتح سائیڈ نے بھی ’انعام‘ مانگ لیا
- دورہ آسٹریلیا، شاہینز کے تربیتی کیمپ کا آج آغاز
- چیمپئنز ٹرافی کیخلاف بھارتی سازشیں
- ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز، پاکستان کی مسلسل چوتھی فتح، انگلینڈ کو 79 رنز سے شکست
- خلیفۃ المسلمین امیر المومنین حضرت عمر فاروق رضی اﷲ عنہ
- فرانس: پارلیمانی انتخابات میں بائیں بازو کے اتحاد کو برتری
- سابق صدر ڈاکٹر عارف علوی نے ڈینٹل پریکٹس شروع کردی
- دعا ہے کہ نیا سال پاکستان اور امت مسلمہ کیلیے امن و استحکام کا سال ثابت ہو، وزیراعظم
عمران خان رہائی کی تحریک شروع، اختتام جعلی حکومت کے خاتمے پر ہوگا، بیرسٹر سیف
![(فوٹو: فائل)](https://c.express.pk/2024/07/2662635-barristersaif-1720166623-921-640x480.jpg)
(فوٹو: فائل)
پشاور: مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ عمران خان رہائی کی تحریک شروع ہو گئی ہے جس کا اختتام جعلی حکومت کے خاتمے پر ہوگا۔
اپنے بیان میں صوبائی مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے کہا کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لیے تحریک کا آغاز ہو چکا ہے اور وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور ملک بھر میں اس تحریک کی قیادت کررہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اس تحریک کا اختتام جعلی اور غاصب حکومت کے خاتمے پر ہوگا۔ پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان خصوصاً خواتین پر مظالم کا حساب لیا جائے گا۔ پی ٹی آئی آج مانسہرہ میں سیاسی میدان سجائے گی۔ کارکنان تحریک میں شرکت کرنے کے لیے قافلوں کی شکل میں مانسہرہ پہنچ رہے ہیں۔
بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سمیت دیگر پارٹی رہنما بھی جلسے سے خطاب کریں گے۔ مانسہرہ کے بعد کل پی ٹی آئی اسلام آباد ترنول میں بڑا سیاسی میدان سجائے گی۔ مانسہرہ اور اسلام آباد جلسوں میں عوام کا ٹھاٹھیں مارتا ہوا سمندر ہوگا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔