آپریشن عزمِ استحکام: عمران خان کا حکومتی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کا اعلان

ویب ڈیسک  جمعـء 5 جولائی 2024
(فوٹو: فائل)

(فوٹو: فائل)

 اسلام آباد: بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے آپریشن عزم استحکام پر حکومتی اے پی سی میں شرکت کا اعلان کردیا۔

یہ خبر بھی پڑھیں: آپریشن عزم استحکام پر حکومت کا آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا فیصلہ

عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم اور بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے آپریشن عزم استحکام پر آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کا اعلان کردیا۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی ارکان آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) میں صرف سننے کی حیثیت میں شرکت کریں گے۔

مزید پڑھیں : عمران خان کا چیف جسٹس پر عدم اعتماد کا اظہار، بھوک ہڑتال کا اعلان

عمران خان کا کہنا تھا کہ اے پی سی میں شرکت کا فیصلہ صرف پاکستان کی خاطر کیا ہے۔

مزید پڑھیں: عزم استحکام کو غلط سمجھا جا رہا ہے، سابقہ آپریشنز سے موازنہ نہ کیا جائے، وزیراعظم آفس

بانی چیئرمین پی ٹی آئی نے چیف جسٹس پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے جیل میں بھوک ہڑتال کا بھی اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ وکلا کی مشاورت کے بعد بھوک ہڑتال کی حتمی تاریخ کا اعلان کروں گا۔

یہ بھی پڑھیں: قبائلی جرگے نے آپریشن عزم استحکام کو عدم استحکام قرار دیا، مولانا فضل الرحمان

واضح رہے کہ حکومت نے آپریشن عزم استحکام کے حوالے سے اتحادی اور اپوزیشن جماعتوں کے تحفظات کو پیش نظر رکھتے ہوئے آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا فیصلہ کیا ہے، جس میں آپریشن عزم استحکام سے متعلق سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لیا جائے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔