مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی بمباری میں 4 فلسطینی جانباز شہید

گرفتاری میں ناکامی پر اسرائیلی فوج کے طیارے نے نوجوانوں کے گھر پر بمباری کردی


ویب ڈیسک July 05, 2024
گرفتاری میں ناکامی پر اسرائیلی فوج کے طیارے نے نوجوانوں کے گھر پر بمباری کردی

مغربی کنارے کے علاقے جنین میں قابض اسرائیلی فوج نے چھاپا مار کارروائی کے دوران 4 فلسطینی نوجوانوں کو ماورائے عدالت قتل کردیا۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے جنین کے پناہ گزین کیمپ میں گھر گھر تلاشی لی اور ایک گھر کے دروازے کو دھماکا خیز مواد سے اُڑایا اور پھر اندر داخل ہوکر اندھادھند فائرنگ کردی۔

اسرائیلی فوج کی جانب جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج کارروائی کے لیے جنین کے پناہ گزین کیمپ میں داخل ہوئی تو ایک گھر میں موجود گھات لگائے مسلح افراد نے فائرنگ کردی۔

اسرائیلی فوج کے بقول کئی گھنٹوں جاری رہنے والے فائرنگ کے تبادلے کے بعد اسرائیلی فوج کے ایک طیارے نے بمباری کرکے اس گھر کو تباہ کردیا جس میں چاروں حملہ آور ہلاک ہوگئے۔

فلسطین کی وزارتِ صحت نے کہا ہے کہ اسرائیلی فوج کی بمباری میں شہید ہونے والے نوجوانوں کی عمریں 18 سے 22 سال کے درمیان ہیں اور ان کی لاشیں ناقابل شناخت ہیں۔

جہاد اسلامی نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیلی بمباری میں شہید ہونے والے نوجوان ان کے جانباز تھے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |